نائی ٹینڈو نے وی یو ویڈیو گیم کنسول کی قیمت کم کر دی

سان فرانسسکو: نائی ٹینڈو نے بدھ کو اپنے وی یو ویڈیو گیم کنسول کی قیمت میں کمی کی اور ایک کم درجے کا ڈی ایس دستی گیمنگ آلہ متعارف کروایا، ایسے اقدامات جو فروخت بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

نائی ٹینڈو نے نئی گیموں کے ایک سلسلے کا بھی اعلان کیا جیسا کہ وہ حریف سونی اور مائیکروسافٹ کی پیشکشیں مارکیٹ میں داخل ہونے سے قبل اپنے تازہ ترین ہارڈ وئیر کی جاں بلب فروخت میں زندگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

نائی ٹینڈو نے کہا کہ اس کے اعلی ترین وی یو ڈیلکس سیٹ کی قیمت 20 ستمبر سے 50 ڈالر کی کمی نافذ العمل ہونے کے بعد سے 300 ڈالر پر آ جائے گی۔

نائی ٹینڈو 2 ڈی ایس نا می نیا گیمنگ آلہ نائی ٹینڈو 3 ڈی ایس کی گیموں کو چلائے گا تو سہی، لیکن یہ انہیں اپنے زیادہ نفیس پیش رو کی سہ جہتی تصویری عمل کاری کی بجائے دو جہتی گرافکس کی شکل میں پیش کرے گا۔

“ہم ان منفرد نائی ٹینڈو تجربات کو مزید قابلِ رسائی اور قابلِ خریداری بنا رہے ہیں۔”

جاپان کا نائی ٹینڈو جون تک کی سہ ماہی کے دوران 88 ملین ڈالر کے منافع کی جانب واپس لوٹا تھا جیسا کہ کمزور ہوتے ین نے اس کے غیر ملکی (فروخت کے) نتائج کو پھُلانے میں مدد دی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.