جاپان جی 20 کو بتائے گا کہ وہ سیلز ٹیکس میں اضافے کے ساتھ آگے بڑھے گا: آسو

ٹوکیو: وزیرِ خزانہ تارو آسو کا کہنا ہے، جاپان اس ہفتے جی 20 اقوام کے سربراہ اجلاس کو بتائے گا کہ وہ سیلز ٹیکس میں دو مراحل میں طے شدہ اضافے کے ساتھ آگے بڑھے گا، اور معیشت پر تکلیف کم کرنے کی خاطر مالیاتی اخراجات کے لیے اضافی بجٹ تیار کرے گا۔

آسو، جو روس میں گروپ آف 20 کے سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیرِ اعظم شینزو ایبے کی ہمراہی کریں گے، نے مزید کہا کہ ین کی کم قدر — جو اس کی برآمدات کے لیے مسابقتی فائدے میں اضافہ کرتی ہے — کے حوالے سے جاپان کو دوسرے ممالک کی تنقید کا سامنا ہونے کا امکان نہیں۔

جاپان نے جی 20 کے پچھلے اجتماعات میں وعدہ کیا ہے کہ وہ اس کے پہاڑ بنتے سرکاری قرضے کو لگام ڈالنے کے لیے کوششیں کرے گا، جو اس کی 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت کے دوگنا کے برابر ہے اور بڑی صنعتی اقوام میں سب سے زیادہ ہے۔

آسو نے کہا، اگر سیلز ٹیکس میں طے شدہ طور پر اضافہ کیا جاتا ہے تو حکومت مالیاتی اخراجات کے لیے اضافی بجٹ کی تیاری کرے گی تاکہ معیشت پہنچنے والے نقصان کو سہارا دیا جا سکے، اور اگلے برس کے آغاز میں پارلیمان میں متعلقہ بل جمع کروائے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.