سائیتاما: جمعرات کو ایک 6 سالہ بچہ میساتو، صوبہ سائیتاما میں ایک آبپاشی کے کھال سے کیکڑے پکڑنے کی کوشش کرتا ہوا ڈوب گیا۔
فُوجی ٹی وی نے کہا پولیس کے مطابق، ایک 7 سالہ بچہ بھاگ کر قریبی پولیس تھانے گیا اور خبر دی کہ اس کا دوست قریبی آبپاشی کے نالے میں گر گیا ہے جہاں وہ کھیل رہے تھے۔ پولیس موقع کی جانب بھاگی اور بچے کو پانی سے کھینچ کر باہر نکالا، جس کی شناخت ریکی ایواشیتا کے طور پر ہوئی۔
ایواشیتا کو قریبی ہسپتال کی جانب لے کر بھاگے جہاں اس کی موت کا اعلان کر دیا گیا۔ فُوجی کے مطابق، پولیس نے کہا نالے کی چوڑائی 1.3 میٹر اور گہرائی 1.5 میٹر تھی اور کہا کہ اس کی اطراف میں حفاظتی جنگلا نہیں تھا۔
پولیس نے کہا ریکی کیکڑے پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا جب وہ اپنا توازن کھو بیٹھا اور پانی میں جا گرا۔