ٹوکیو: پیر کو اعتدالِ خریفی کی قومی تعطیل کے موقع پر ٹوکیو ٹاور پر بھُنی ہوئی سانما (ساؤری) مچھلی کا خصوصی ایونٹ منعقد کیا گیا۔
سانما، یا بحرالکاہل کی ساؤری، جو جاپان میں مقبول موسمی پکوان ہے، کو کوئلوں پر بھونا گیا جیسا کہ لوگ ٹوکیو ٹاور کے نیچے قطار میں کھڑے انتظار کر رہے تھے۔
اوفوناتو، صوبہ ایواتے کے پانیوں سے پکڑی گئی قریباً 5,555 کلوگرام بھنی ہوئی مچھلی ٹوکیو کے امتیازی ٹاور پر خوش قسمت زائرین کو مفت مہیا کی گئی۔