اُتسونومیا میں چاقو لہرانے والے شخص نے ڈیپارٹمنٹ اسٹور لوٹ لیا

اُتسونومیا: اُتسونومیا، صوبہ توچیگی میں پولیس نے کہا وہ ایک آدمی کی تلاش میں ہیں جس نے ایک شاپنگ سنٹر کے عملے کو چاقو سے دھمکایا اور تجوری سے کیش لے اُڑا۔

فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ پولیس کے مطابق، جمعے کو سہ پہر 3 بجے کے قریب فوکودایا ڈیپارٹمنٹ اسٹور، ایمائزومی میں ایک گاہک نے ایک سیکیورٹی گارڈ کو ہوشیار کیا کہ ایک آدمی چاقو کے بل پر ڈکیتی کا ارتکاب کر رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آدمی 20 کے پیٹے میں خاتون کیشئیر کے پاس پہنچا اور اسے چاقو سے دھمکا کر کیش رجسٹر سے نقدی نکالنے کا حکم دیا۔ پولیس نے کہا، اس نے 200,000 ین چرائے اور موقع سے فرار ہو گیا۔

عینی شاہدین نے اس کا حلیہ یوں بیان کیا: عمر 20 کے پیٹے میں، قد 150 سینٹی میٹر کے قریب، دبلا پتلا، سیاہ اور سفید چیک والا ہُڈ اور جینز پہنے ہوئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.