ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو آبے پیر کو ترکی کے تین دن کے دور ے پر روانہ ہوئے جس کا مقصد جاپان کی ایٹمی پلانٹ ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے۔
آبے نے آخری مرتبہ مئی میں ترکی کا دورہ کیا تھا جب انہوں اور ترک وزیرِ اعظم رجب طیب اردوغان نے 22 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت ترکی کے بحیرہ اسود کے کنارے ایک ایٹمی بجلی گھر تعمیر کیا جائے گا۔
ایک جاپانی فرانسیسی کنسورشیم نے ترکی کے دوسرے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کا ٹھیکا جیتا تھا، جو فوکوشیما میں سونامی زدہ ایٹمی بجلی گھر، جہاں ایک نسل میں دنیا کا بدترین ایٹمی حادثہ رونما ہوا، کے بعد جاپان کا پہلا کامیاب غیر ملکی ایٹمی منصوبہ ہے۔ کنسورشیم میں متسوبشی ہیوی انڈسٹریز اور پاور کمپنی ایتوچو اور فرانسیسی توانائی کمپنی جی ڈی ایف سوئیز شامل ہیں۔
اس ہفتے کے دورے کے دوران، آبے اور اردوغان اغلباً ترکی کے تیسرے ایٹمی بجلی گھر منصوبے پر بات چیت کریں گے، جبکہ جاپان اور ترکی کے درمیان آزاد تجارتی منصوبے پر بھی بات چیت ہو گی۔