نانکائی ٹرف پر زلزلے کی صورت میں 133,000 اموات ہو سکتی ہیں، اوساکا کا تخمینہ

اوساکا: اوساکا کی صوبائی حکومت کے ایک پینل نے بدھ کو کہا کہ جاپان کی بحرالکاہل والے ساحلی پٹی سے پرے نانکائی ٹرف پر 9 شدت کے زلزلے کی صورت میں 133,000 لوگوں کی اموات ہو سکتی ہیں۔ قبل ازیں کیبنٹ آفس کی جانب سے جاری کردہ تخمینہ جات کے مطابق، 30 صوبوں میں قریباً 320,000 لوگ ٹرف میں بڑے پیمانے کے زلزلے سے پیدا شدہ سونامی سے ہلاک ہو سکتے ہیں؛ یہ ٹرف کانتو سے کیوشو تک 750 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔ اس نے اوساکا ریجن میں 10,000 اموات کی پیشن گوئی کی تھی۔ اس نے کہا سونامی اوساکا کے شہری علاقے میں پہنچنے کے لیے قریباً 110 منٹ لے سکتا ہے اور اگر سونامی الرٹ کے 10 منٹ کے اندر انخلا شروع ہو جائے تو اموات کی تعداد 80 فیصد تک گھٹائی جا سکتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.