ٹیپکو نے فوکوشیما نمبر 4 ری ایکٹر سے اولین ایندھنی راڈ ہٹائے

ٹوکیو: جاپان کے کھنڈر شدہ فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر نے جمعرات کو ایک بری طرح نقصان زدہ ری ایکٹر کی اوپر والی منزل میں ٹھنڈائی کے تالاب سے اولین ایندھنی راڈ ہٹا ئے، جو اس سائٹ کو کنٹرول کرنے کی اکثر تناؤ بھری لڑائی میں ایک نایاب کامیابی ہے۔

کمپنی کو بڑی احتیاط سے 1500 سے زائد خستہ اور ممکنہ طور پر نقصان زدہ اسمبلیوں کو غیر مستحکم ری ایکٹر نمبر 4 سے ہٹانے کی ضرورت ہے، جو 2011 کے زلزلے اور سونامی کی وجہ سے کھنڈر شدہ سائٹ کو بند کرنے کے عمل کے ابتدائی مراحل میں سے ایک ہے۔

ٹیپکو کا اندازہ ہے کہ ری ایکٹر نمبر چار سے اسمبلیاں ہٹانے کا کام ہی ایک برس لے لے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.