نومولود بچہ روپے اور ‘اونےگی شیماسو’ رقعے کے ہمراہ یتیم خانے کے سامنے چھوڑ دیا گیا

کانازاوا: کانازاوا، صوبہ اشی کاوا میں پولیس نے منگل کو کہا کہ پیر کو علی الصبح ایک یتیم خانے کے داخلی دروازے پر ایک نومولود بچہ لاوارث چھوڑ دیا گیا۔

ٹی وی آساہی نے خبر دی، پولیس نے کہا، اس شیر خوار بچے کو بچوں کے ایک چھوٹے سے گروہ نے دریافت کیا جو اس یتیم خانے میں رہتے ہیں۔ یتیم خانے کے اہلکاروں کے مطابق، وزن کے لحاظ سے صرف 2,869 گرام کے اس شیر خوار بچے کے ساتھ ناڑو ابھی تک جڑا ہوا تھا اور اسے ایک جیکٹ اور چھوٹے کمبل میں لپیٹا ہوا تھا۔

جیکٹ کے ساتھ ایک لفافہ بندھا ہوا تھا جس میں موجود خط پر کاتاکانا میں فقط اتنا لکھا تھا، “اونےگی شیماسی” (براہِ کرم مدد کریں)، جس کے ہمراہ 1000 ین تھے۔ پولیس نے کہا، بچے کو ہسپتال لے جایا گیا اور اب مستحکم حالت میں ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.