ٹوکیو: وزارتِ انصاف اور جاپان کی قومی سیاحتی تنظیم نے جمعرات کو کہا، 2013 کے دوران جاپان آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد حکومت کے 10 ملین کے ہدف کو عبور کر گئی ہے۔
فُوجی ٹی وی نے خبر دی، وزارتِ انصاف نے کہا 2013 کے دوران جاپان کا دورہ کرنے والے غیر ملکیوں کی تعداد 11,250,000 تھی، جو 2012 کے مقابلے میں 22.7 فیصد کا اضافہ ہے اور پہلی مرتبہ 10 ملین کی تعداد سے بڑھا ہے۔
سیاحتی تنظیم نے کہا کہ سیاحوں کی سب سے بڑی تعداد آسیان ممالک سے آئی، چونکہ ین کی قیمت کم تھی اور ویزا پابندیاں نرم کی گئیں،جبکہ کوریا، تائیوان اور چین سے بھی لوگ آئے،اگرچہ جاپان اور ان تین ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی پائی جاتی ہے۔
حکومت نے 2020 کے ٹوکیو اولمپکس کے لیے 20 ملین سیاحوں کا جرات مندانہ ہدف مقرر کر رکھا ہے۔