‘لکی مین’ کے خطاب کے لیے 5000 امیدواروں کی دوڑ

ہیوگو: جمعے کی صبح 6 بجے صوبہ ہیوگو میں نیشینومیا مزار کے پھاٹکوں سے کوئی 5000 افراد ابل پڑے اور انہوں نے مزار کے مرکزی ہال کی جانب 230 میٹر کے فاصلے کی دوڑ لگائی تاکہ سب سے آگے دوڑنے والا “فوکو اوتوکو” (لکی مین) کا خطاب حاصل کر سکتا۔

یہ سالانہ تقریب، جو ایدو کے عہد سے منعقد کی جاتی ہے، ایبیسو کے ساتھ وابستہ ہے، جو خوشحال کاروبار کا ایک دیوتا ہے۔ پھاٹکوں تک پہنچنے والے اولین شخص کو اس برس کے لیے جاپان کا خوش قسمت ترین شخص سمجھا جاتا ہے۔

پہلی پوزیشن لینے والا خوش قسمت فاتح دوشیشبا یونیورسٹی کا ایک 19 سالہ طالبعلم تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.