جرمنی ، ھیمبرگ ميں جاپانی ٹورسٹ نے پولیس کی دوڑیں لگوا دی

نیٹسورس: ھیمبرگ جمرنی کے ایک لوکل اخبار نے لکھا ہے که بم ڈسپوزل سکوارڈ اور پولیس نے ھمبرگ اسٹیشن کو گھیرے میں لے کر اسٹیشن کو بند کروادیا ، کیونکه یہاں ایک جاپانی ٹورسٹ نے اپنے بیگ کو ایک بنچ کے ساتھ زنجیر ڈال کر تالا لگایا اور سامان کو چھوڑ کر سیر کے لیے نکل گیا ـ
جمعےکے روز اسٹیشن تقریباً دو گھنٹے بند رها جس کی وجه سے دو ٹرین گاروں کو کینسل کرنا پڑا اور ٤٠ گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر هوئی ـ
بعد میں اس بیک سے کوئی بھی خطرناک چیز برامد نهیں هوئی هے ، جاپانی نے پولیس کو بتایا هے که اس کے پاس بیگ کو لاکر میں رکھنے کے لیے ریزکاری نهیں تھی ـ
پولیس نے اس کو نظام میں افراتفری ڈالنے پر جرمانه کیا هے جو که لاکھوں یورو تک هو سکتا هے ـ

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.