اباراکی کی جیل سے فرار کی کوشش کرنے والے قیدی پر دفعات کا اضافه

نیٹسورس: میتو کی جیل کی انتظامیه نے ٢٤ ساله قیدی تسوگے پر کیس بنا کر سرکاری وکیل کو بھیج دیا ہے ـ تسوگے ناوتو پر الزام ہے که اس نے جیل سے فرار هونے کی کوشش کی ـواقعات کے مطابق یکم اگست کو صبح ناشتے کے وقت جب گارڈ اس کے کمرے  کھانا لے کر ائے تو تسوگو نے بھاگنے کی کوشش کی اور کمرے سے باھر نکل ایا ، جب جیل کے عملے نے اس کو پکڑنے کی  کوشش کی تو اس نے پاس پڑا هو ا آگ بجھانے والا سیلنڈر اٹحا کر چلا دیا اور اس دوران اس نے جیل کی ایک کھڑکی بھی توڑ دی تھی ـ

اس سے پہلے تسوکے پولیس کی حراست سے بھاگنے کی کوشش کرچکا ہے ، اپریل میں جب تسوگے ،میتو شہر میں ایک ناکام چوری کی واردات کے بعد پکڑا گیا تو پولیس کے سوالات کے دوران اس نے انسپکٹر کی چائے میں نیند کی  کی دوا ملا دی تھی جس سے انسپکٹر نیند میں چلا گیا تھا  ـ

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.