ٹوکیو کے تالاب میں پرانی سائیکلیں پھینک دی گئیں

ٹوکیو: جاپان میں رہتے ہوئے آپ کو درپیش عجیب و غریب مسائل میں سے ایک یہ بھی ہے کہ بڑی چیزوں کو کہاں پھینکا جائے۔ مثلاً آپ نے ایک نئی سائیکل خرید لی ہے۔ تو بہت سے ممالک میں آپ پرانی سائیکل کو کسی خیراتی ادارے، یا شاید کسی عزیز یا دوست کے دوست کو دے سکتے ہیں جو ابھی اپنا کیرئیر شروع کر رہا ہے۔ لیکن جاپان میں سائیکل سے جان چھڑانے کا اور طریقہ نکالا گیا۔

ٹوکیو کے نواح میں کیچیوجی میں واقع اینوکاشیرا پارک جاپان کے سب سے بڑے شہر میں پچھلے 100 برس سے گویا نخلستان کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہاں کی زیادہ قابلِ نظارہ چیز اینوکاشیرا تالاب ہے۔

19 جنوری سے شعبہ باغات نے اینوکاشیرا تالاب کو خشک کرنے کا عمل شروع کیا۔ مقصد یہ تھا کہ نقصان دہ غیر مقامی مچھلیوں سے نجات حاصل کی جاتی۔ تین دن تک پانی نکالنے کے بعد جب پانی کی سطح نیچی ہوئی تو ٹیکنیشنوں کو جو چیز نظر آئی وہ درجنوں پھینکی ہوئی سائیکلیں تھیں۔

صرف ایک دن میں 50 سے زائد مڑی تڑی، زنگ آلود، پھینکی ہوئی سائیکلیں اس تالاب سے نکالی جا چکی ہیں۔ (ابھی سو کے قریب مزید بھی موجود تھیں۔)

1 comment for “ٹوکیو کے تالاب میں پرانی سائیکلیں پھینک دی گئیں

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.