جاپان کا نیدر لینڈ سے وہیل شکار مخالفوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

ٹوکیو: جاپان نے پیر کو کہا کہ وہ نیدر لینڈ سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ ولندیزی رجسٹرڈ جہاز کے خلاف “عملی اقدامات” اٹھائے۔ یہ جہاز بحرِ جنوبی میں جاپانی وہیلنگ جہاز کے ساتھ ٹکرایا تھا۔

باب بیکر جنگجو اینٹی وہیلنگ مہم جُو گروہ سی شیفرڈ سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ اتوار کو شکار میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش میں جاپانی ہارپون بردار جہاز کے ساتھ ٹکرا گیا تھا۔

ٹوکیو میں چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشی ہیدے سُوگا نے پیر کو گروپ کی مذمت کی اور کہا کہ وہ اس حادثے کا ذمہ دار ہے۔ “بطور حکومت ہم نیدر لینڈ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ عملی اقدامات اٹھائے، چونکہ یہ جہاز وہاں رجسٹرڈ ہے۔”

سی شیفرڈ نے بہ اصرار کہا تھا کہ جاپانی جہاز نے ایک منظم حملے کے دوران باب بیکر کو ٹکر ماری۔ چونکہ جاپانی بیڑے کے ہارپون بردار جہاز مہم جوؤں کو فیکٹری جہاز نیشین مارو سے پرے دھکیلنے کی کوشش کر رہے تھے۔

باب بیکر کے کیپٹن پیٹر ہامرسٹیڈٹ نے کہا کہ سی شیفرڈ کے جہازوں نے “اشتعال نہیں دلایا” تاہم جاپانی ہارپون برداروں نے ان پر “سنگدلانہ انداز میں” حملہ کیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.