اے کے بی 48 کے مقابلے کی ڈی وی ڈی یانکیز کے گیند باز تاناکا کو بھیجی جائے گی

ٹوکیو: “تیسرے اے کے بی 48 کوہاکو اُوتا گاسّین” (ریڈ اینڈ وائٹ ٹیموں کے درمیان سالانہ مقابلہ گائیکی) کی ڈی وی ڈی اور بلو رے 9 اپریل کو جاری کی جا رہی ہے۔ یانکیز میں حال ہی میں شمولیت اختیار کرنے والے ماساہیرو تاناکا نیویارک میں اس کی ایک نقل وصول کریں گے۔

یہ ایونٹ بذاتِ خود 17 دسمبر کو ٹوکیو ڈوم سٹی ہال میں منعقد ہوا تھا۔ اے کے بی کی تمام تر 127 اراکین کو دو گروہوں، ریڈ اور وائٹ میں تقسیم کر کے مقابلہ گائیکی کروایا گیا۔

سانکےئی شمبن کے مطابق، تاناکا اے کے بی 48 کے بڑے مداح ہیں۔ وہ مقابلے کے خاص مہمان بھی تھے اور انہوں نے مقبول میوزک گروپ کی اراکین کے ہمراہ تصاویر کے لیے پوز بھی دئیے۔ انہوں نے لڑکیوں کو بتایا کہ وہ ان کی ڈی وی ڈی امریکہ میں اپنے ساتھ لے جانا چاہیں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔