جاپان کے شہنشاہ معظم آکی ہیتو آج بدھ کے روز نئی کابینہ سے حلف لیں گےـ
وزیر اعظم ہاتویاما یوکیوجاپان کے ٩٣ویں وزیر اعظم هوں گے، ان کی پارٹی ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) نے گزشتہ ماہ ہونے والے انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی،اس پارٹی کی حکومت کو مشکل معاشی اور سماجی چیلنجوں کا سامنا پڑے گا، مسٹر ہوتویاما نے کہا ہے کہ وہ اس تاریخی تبدیلی کے اس موقع پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصل جدوجہد کا آغاز اب ہو گا ، انہوں نے یه بھی کہا که اج کا دن ایک تاریخی موڑ ہے اور اج سے هم نے کام کرنا ہے که سایست اور انتظامیه امور ميں بنیادی تبدیلیاں لائیں ـ وزیر اعظم نے اپنے انتخاب سے تھوڑی دیر بعد اپنی کابینہ کا اعلان کیا۔ انہوں نے ڈی پی جے کے سابق رہنما اوکادا کو وزیر خارجہ اور سابق بیوروکریٹ ہیروشیما کو وزیر خزانہ نامزد کیا ہے ـ ڈے پی جے کے ایک اور سابق رہنما ناؤتو کان ملک کے نائب وزیر اعظم (ڈپٹی پرائم منسٹر) ہوں گے اور انکو بیوروکریسی کی نگرانی کرنے کے لیے قائم کیے جانے والے نئے ادارے نیشنل سٹریٹیجی بیورو کا سربراہ بھی نامزد کیا گیا ہےـ سینگوک یوشیتو انتظامی امور مين مالی فضول خرچیوں پر نظر رکھیں گے ـ فوجی ہیروهیسا جو که سابق حکومت میں فنانس منسٹر تھے موجودھ حکومت میں شامل هوکر اپنی سیٹ پر قائم رهیں گے ـ انتخابات میں ہارنے والي پارٹی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی تقریباً ٥٤ سال سے اقتداد میں تھی ـ ہاتو یاما کی پارٹی ڈیمو کریٹک پارٹی نے سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی اور پیپل نیو پارٹی سے اتحاد کر لیا ہے ـ