حسین خان ٹوکیو : بعد از نماز جمعہ 16 جنوری 2015ء مسلمانوں نے ایک ہنگامی مختصر اجلاس میں ، باہمی مشورے سے طے کیا ہے کہ فرانس کے بد بخت میگزین ( چارلی ایبدو) نے رسول مقبول ﷺ کے بارے میں جو نازیبا کارٹون شائع کیا ہے ۔
اس پر احتجاج کے لئے 23 جنوری 2015ء بروز جمعہ 3 بجے بعد از ظہر ، فرانس کے سفارت خانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔
اور جاپان کے اخبار توکیو شینبن پر بھی احتجاج ہو گا ۔
کیونکہ اس نے بھی بیہودہ بے ادبی والے خاکے کو اپنی 15 جنوری 2015ء کی اشاعت میں شائع کیا ہے ۔
اس احتجاج کو کامیاب بنانے کے لئے ،رئیس صدیقی اور چوہدری شاہد کو ذمہ دار بنایا گیا ہے
کہ وہ ضروری اقدامات کریں ، اور تمام مسلمانون کو مطلع فرمائیں ۔
بڑے پیمانے پر مسلمانوں سے شرکت کی درخواست ہے ۔