نیٹ سورس: سائتاما پولیس نے ١٥٠ افسروں پر مشتمل ایک نئے یونٹ کو تشکیل دیا هے اس یونٹ میں زیادھ تر خاتون افسر شامل هیں اور جو که ٹرینوں میں عورتوں کی پیٹھ سہلانے والے ٹھرکی لوگوں کو پکڑنے کا کام کرئے گا ـ جمعرات کے روز اومیا اسٹیشن سے سائیتاما کین میں سو گزرنے والی کئی ٹرینوں میں کا شورع کردیا ہے ـ
جاپانی زبان میں ایسےٹھرکی لوگوں کو چیکان کہتے هیں ، صبح کے وقت جب ٹرینوں میں رش هوتا ہتے ایسے میں یه لوگ عورتوں کو پریشان کرتے هیں ـ سائیتاما پولیس کے مطابق اس سال کے شروع سے اگست تک اس قسم کے ١٠٦ کیس رپورٹ هوئے هیں ، اور پولیس کو امید هے که اس یونٹ کی تشکیل سے متاثرھ عورتوں کو آواز اٹھانے میں اسانی رهے گی ـ
اس یونٹ کے کام شروع کرنےکے پہلے هی دن ایک ٣٢ ساله بیکار شخص کو جو که کاواگوئے کا رھاشی هے کو گرفتار کیا گيا هے ، ملزم ایک ھا’یی سکول کی لڑکی پر ٹھرک جھاڑ رها تھا که چیکان کنٹرول یونٹ کی ایک افسر نے محسوس کرتے هوئے اس لڑکی کو پوچھا ، جس پر لڑکی نے هاں میں سر کو ہلایا ،
یاد رهے که بہت سی متاثرھ خواتین خاموش رهتی هیں جس سے ان ٹھرکی لوگوں کو کھل کھیلنے کا موقع ملتا ہے