مس می اے ایک جاپانی گڑیا ہے ،۔
جو کہ 1927ء میں جاپان اور امریکہ کے ایک پروگرام “گڑیا بدل “ کے تحت امریکہ گئی تھی ،۔
مس می اے نامی یہ گڑیا 1928ء سے امریکہ کی سٹیٹ نیبرسکا کے میوزم میں رکھی ہوئی ہے م،۔
1927 ء میں جاپانی بچوں کی طرف سے امریکی بچوں کے لئے اٹھاون گڑیا بھیجی گئیں تھیں جن میں ایک مس می اے بھی تھی م،۔
امریکہ سے اس کے ایکسچینج میں جو گڑیا جاپان لائی گئی اس کو نیلی آنکھوں والی گڑیا کا نام دیا گیا ،۔
گڈ ویل ایمبیسڈرز کا یہ گروپ جس میں سینکڑوں گڑیا تھیں ، امریکہ کے سینکڑوں شہروں میں دیکھائی گئیں جن میں سے کئی ان شہروں کے میوزیم میں سجا کر رکھی گئیں ،۔
اگرچہ کی دوسری جنگ عظیم میں ان گڑیاؤں کو نظر انداز کر دیا گیا ،۔
نیلی آنکھوں والی امریکہ گڑیا 1927ء میں بارہ سو کی تعداد میں جاپان لائی گئیں تھیں ،۔ دوسری جنگ عظیم میں ان میں سے بہت سی کو جلا دیا گیا تھا ،۔
جن میں سے صرف چار سو کی تعداد میں ہی باقی بچی تھیں م،۔
ان میں سے نو عدد ڈولز می اے کین کے میوزیم میں مس می اے کے ساتھ سجائی گئی ہیں ،۔
مس می اے نامی یہ گڑیا 2009ء میں اپنے ہوم لینڈ می اے کین میں واپس لا کر میوزیم میں سجائی گئی تھی ،۔
اب اس سال دوبارہ سے مس می اے جاپان واپس آئی ہے اور اس وقت می اے کین کے میوزیم میں رکھی ہوئی ہے ،۔
تحقیق خاور کھوکھر