جاپان میں نئے سال کی روایات کا ذکر ، تحریر خاور کھوکھر
جاپان ، روایت اور جدّت کا ایک حسین امتزاج ، جو اپکو دنیا میں کہیں اور دیکھنے کو نہیں ملے گا ،۔
نئے سال کی آمد آمد ہے ، جاپانی میں نئے سال کو شوگاتسو کہتے ہیں ،۔
جاپانی معاشرت میں نئے سال کا ایونٹ بڑا اہم ایونٹ ہوتا ہے ،۔
اس ایونٹ کی اپنی رسوم اور روایات ہیں ، جو کہ نئے آنے والے غیر جاپانی لوگوں کو کچھ عجیب سی لگتی ہیں اور بہت سے پرانے لوگ بھی ان رسوم سے واقف نہیں ہوتے ، خاص طور پر اردو کے قاری کے لئے کہ جس کو اپنی زبان میں لکھا ہوا بھی نہیں ملتا ۔
،۔
نئے سال کے پہلے کچھ دن ، جاپانی لوگوں کے لئے اپنے اپنے والدین کے ساتھ بزرگوں کے ساتھ گزارنے کے دن ہوتے ہیں ،۔
ٹوکیو جیسے بارونق اور بھیڑ والے شہر میں ان دنوں اپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ سڑکیں سنسان پڑی ہوتی ہیں ،۔
New Year’s Eve – Omisoka (大晦日)
اومیسو کا
سال کا اخری دن اور رات ، جاپانی رسم ہے کہ اومیسوکا سے پہلے پہلے سارے گھر اور کام والی جگہوں کی صفائی اور ڈیکوریشن کر دی جاتی ہے ،۔
گھروں کے سامنے بانس اور پھونس سے بنے ہوئے کادو ماتسو (門松 ) رکھ دئے جاتے ہیں ،۔
اور گھروں کے اندر چاول کے کیک گولے بنا کر ایک دوسرے کے اوپر رکھ کر ان پر ایک کینو اور کاغذ لگا دئے جاتے ہیں ، جس کو کاگامی بیراکی کہتے ہیں ،۔
Joya no Kane (除夜の鐘)
نئے سال کی آمد پر جاپان پھر میں اپ کہیں بھی ہوں رات کو ایک دو گھنٹے اپ کو ٹیمپلون کے گھڑیال سنائی دیں گے ،۔
جاپان میں روایت ہے کہ گھڑیال کو ایک سو آٹھ بار کھڑکایا جائے گا ،۔
جاپان میں پرانوں سے یہ خیال پایا جاتا ہے کہ انسان کے اندر ایک سو آٹھ قسم کی اچھی بری خواہشات جذبات پائے جاتے ہیں ،۔
گھنٹے کی ہر ایک چوٹ ایک ایک جذبے پر چوٹ ہوتی ہے ،۔
Toshikoshi-soba (年越し蕎麦)
اومیسوکا کی رات سوبا کی سیویاں کھانے کا رواج ہے ، ۔
ایدو کے زمانے سے یہ رواج پایا جاتا ہے ،۔ اومیسوکا کی رات سوبا کی لمبی سیویان کھانے سے لمبی عمر پانے کی امید کی جاتی ہے ،۔
Kadomatsu (門松)
بانس اور خوبانی کے پتوں سے بنے ہوئے ڈیکوریشن پیس
گھروں کے سامنے رکھ دئے جاتے ہیں ،۔
یہ کادو ماتسو کرسمس سے لے کر نئے سال کے پہلے چند دن تک جگہ جگہ دیکھنے کو ملتے ہیں ،۔
یہ ایک قسم کا رب کا شکریہ ادا کرنے کا طریقہ ہے کہ جس نے اچھی فصلیں عطا فرمائیں ،۔
Kagami-mochi (鏡もち)
گھروں کے داخلے پر موچی یعنی رائس کیک سے بنی ہوئے ہوتے ہیں م۔
موچی کے دو گولوں کے اوپر ایک اورینج رکھا ہوتا ہے جس کو شیمے کازاری کہتے ہیں ،۔
کاگامی بیراکی ،کاگامی جو کہ آئینے کو بھی کہتے ہیں م،۔ کاگامی بیراکی جو کہ آئینہ نہیں ہے
لیکن اس کو آئینہ کیوں کہتےہیں ؟،۔
پرانے دنوں میں جاپان میں آئینہ کول شکل کا ہوتا تھا ، اور تصور کیا جاتا تھا کہ اس میں دیوتاؤں کی روح ہوتی ہے ،۔
موچی کے گول ہونے کی وجہ سے اس کو بھی کاگامی کہتےہیں ،۔
New Year’s Day – Ganjitsu (元日)
گانجیتسو ، نئے سال کے پہلے دن کو کہتے ہیں ،۔
ہو سکتا ہے کہ اپ نے لفظ گانتان بھی سنا ہو،۔ گانجیتسو اور گانتان میں کیا فرق ہے ،۔
کانجیتسو نئے سال کے پہلے دن کے چوبیس گھنٹوں کو کہتے ہیں اور گانتان صرف نئے سال کے پہلے دن کی سحر اور سورج نکلنے کے بعد کے تھوڑے وقت کو !!،۔
گانجیتسو کا دن جاپانی لوگوں کے لئے بڑا مصروف دن ہوتا ہے ، اس دن کا ناشتہ مخصوص کھانے اوسے چی سے شروع کیا جاتا ہے ،۔
اور رشتے داروں کے ساتھ ٹمپل میں عبادت کے لئے جاتے ہیں ،۔ اور خاص اس دن کی خریداری کے لئے بھی جایا جاتا ہے ،۔
Osechi Ryori (おせち料理)
اوسے چی کھانا ، سمندری خوراک سے سجے سنورے ڈبے میں ، یہ کھانے نئے سال کے تحفے کے طور پر دئے جاتے ہیں ،۔
ہر گھر کسی نہ کسی کو یہ کھانا دیتا ہے۔
اور ہر گھر میں یہ کھانا کہیں نہ کہیں سے آتا ہے ،۔
پاکستانی مٹھائیوں کے ڈبے کی طرح رنگ رنگ کے کھانوں سے سجے یہ ڈبے دینے کا رواج کوئی چودہ سو سال پہلے شروع ہوا تھا۔
اوسے چی ریوری میں شامل ہر کھانے کے ساتھ ایک روائت جڑی ہے کہ کون سا کھانا قسمت کے کس پہلو کے لئے بہتر ہے ،۔
جیسے کہ ریٹھے کی جڑ ، جو کہ مولی کی طرح جس میں سوراخ ہوتے ہیں ،۔
مولی کے اس سوراخ سے دوسری طرف سرنگ کی طرح روشنی نظر آتی ہے ،۔
اس کو کھانے سے روشن مستقبل کی امید کی جاتی ہے۔
جس مستقبل کی گلی بند نہیں ہوتی ،۔
Iwai-bashi (祝箸)
ای وائی باشی
ایک مخصوص قسم کی چوپ سٹک ہوتی ہے جس کے دونوں سرے گول ہوتے ہیں ،۔
عام چوپ سٹک کے صرف وہ سرے گول ہوتے ہیں جس سے کھانا کھایا جاتا ہے ،۔
لیکن اس چوپ سٹک کے دونوں سرے گول ہوتے ہیں ،۔
اس مخصوص چوپ سٹک سے اوسے چی ریوری کھاتی جاتی ہے ،۔
ایک طرف سے پکڑ کر دوسروں کی پلیٹ میں ڈالی جاتی ہے۔
اور ایک طرف سے خود اپنے منہ میں ،۔
دوسروں کی پلیٹ میں ڈالنے کی اس رسم کے متعلق یہ یقین کیا جاتا ہے کہ یہ کھانا دیوتاؤں کو دیا گیا ،۔
Ottos (お屠蘇)
اتوسّو ، یہ شراپ پینے کا کلچر اور رسوم ہیں میرے خیال میں اس کے متعلق لکھا جانا کوئی ضروری نہیں م۔،۔
مختصر یہ کہ پرانے زمانے میں یہ رسم چین سے آئی تھی جس میں نئے سال کی شراب پی کر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ سارے سال کی تھکاوٹ اتار پھینکی گئی ہے ،۔
Otoshidama (お年玉)
اوتوشی داما
یہ اس رسم میں نئے سال پر بچوں کو رنگ رنگ کے لفافوں میں ڈال کر نقدی دی جاتی ہے ،۔
عام طور پر یہ رقم ایک ہزار ین سے لے کر پانچ ہزار ین تک ہوتی ہے جو کہ چھ سال تک کی عمر کے بچوں کو دی جاتی ہے ،۔
والدیں اور دادا دادفی نانا نانی اپنے بچوں ، پوتوں اور نواسوں کو دیتے ہیں ،۔
قریبی رشتے دار اور تعلقدار بھی بچون کو توشی داما دیتے ہیں ،۔
یہ رسم ہمارے ہاں کی عیدی سے ملتی جلتی رسم ہے ،۔
Nengajo(年賀状)
نے گاجو ، نئے سال میں ایک دوسرے کو نئے سال کے کارڈ بھیجے جاتے ہیں ،۔
جس میں نئے سال میں اچھی خواہشات کا اظہار کیا گیا ہوتا ہے اور نئے سال کی مبارک باد دی گئی ہوتی ہے م،۔
ہمارے ہاں بھی ایک رسم ہوا کرتی تھی جو کہ اب مر چکی ہے
کہ عید کے موقع پر عید کارڈ بھیجے جاتے تھے ،۔