جاپان کے جنگی جہاز کی کارگو شپ سے ٹکر

نیٹسورس: دی کوراما نام کا جهاز کوریا میں رجسٹر کارگو شپ سے ٹکرا گیا  یه واقعه منگل کے روز رات دس بجے کے بعد  کیتا کیوشو اور شیمونوسیکی کے پانیوں میں پیش آیا  ـ

جنگی جہاز  کھانا گاوا کین میں هونے والی ایک سلیف ڈفینس پریڈ میں حصه لے کر واپس ناگاساکی کین کے ساسے بو جارها تھا

حادثے کے وقت جهاز پر عملے کے ١٦٠ لوگوں میں سے ١٥٠  لوگ سوار تھے

١٥٩ میٹر لمبائی اور ساڑھے ١٧  میٹر چوڑائی والے اس جہاز جس کا وزن ٥٢٠٠ ٹن ہے ، کوریا کے ٢٧ میٹر لمبے اور ٢٠ میٹر چوڑے  اور ٧٤٠١ ٹن وزنی جہاز  سے ٹکرایا هے کوریا میں رجسٹر یه کارگو شپ ، کوریا کے بوسان سے جاپان کے اوساکا کے روٹ پر سفر کررها تھا  ـ

جہاز کے عملے کو معمولی زخموں کی اطلاعات موصول هوئی هیں ـ

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.