جاپان ٹوڈے: وزارت خارجه نے منگل کے روز ایک ڈویژن قائم کی هے جو که جاپانی اور غیر ملکیوں کی شادیوں کے ناکام هونے کی صورت میں ١٩٨٠ میں هونے والے ھاگ معاھدے کے مطابق، ان والدین کے بچوں کے تحفظ اور مستقبل کے لیے لائحه عمل تیار کرے گا ـ
یاد رہے که سات صنعتی ممالک مين صرف جاپان هی ایک ایسا ملک تھا جو که ھالینڈ گے شہر ھاگ میں هونے والے اس معاھدے ميں شامل نہیں تھا
اس معاملے کے متعلقه ایک میٹنگ وزارت خارجه نے فرانس کے ساتھ کی ہے تاکه ان دو ممالک کے دوران ناکام شادیوں کے معاملے کی معلومات اور مشکلات کا جائزھ لیا جائے
میٹنگ کے دوران فرانسیسی افسر نے 35 ایسے کیسوں کی فائیلیں جاپانی حکام کے حوالے کی هیں جن میں ناکام شادی کے بعد بچے جاپانی ماں کی تحویل میں جاپان میں پرورش پا رهے هیں ـ
فرانسیسی افسر نے یه بھی کہا ہے که ان بچوں کے حالیه مقام قیام اور ان کی صحت کے بارے میں بھی آگاھ کیا جائے