ناگویا شہر میں کار سے ٹکر مار کر بھاگنے کی واردات میں تین ہلاک

نیٹ سورس: ناگویا شہر میں کار سے ٹکر مار کر بھاگ جانے کی واردات میں ایک سگنل لائیٹ پر کھڑے اشارھ کھلنے کے منتظر تین لوگ هلاک کردئے گئے
گاڑی ميں سوار چار لوگ جن میں ایک ڈرائیور بھی شامل ہے گاڑی چھوڑ کر فرار هو گئے هیں ـ
واقعات گے مطابق ،سوموار کے روز دوپهر بارھ پنتالیس پر پولیس نے ایک کار کو روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائور نے گاڑی کو نہیں روکا بلکه ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی سے گاڑی دوڑا دی ، پٹرول کار کے پولیس افسر نے تعاقب کو غیر ضروری سمجھتے هوئے کار کو جانے دیا ، پانچ منٹ بعد کوئی دو کلومیٹر کے فاصلے پر یه کار اک اشارے پر بائیں مڑتے هوئے وہاں اشارھ کھلنے کے منتظر لوگوں ميں جاٹکرائی ، جس سے تین لوگ موت کا شکار هو گئے هیں ، مرنے والوں کے نام هیں یوشیتاکا ناکانو عمر 34 سال ، یاماشیتا ماکوتو عمر 29 سال ، می وا ماری کو عمر 29 سال ،
پولیس کا خیال ہے که گاڑی میں سوار فرار هونے والے لوگ غیر جاپانی لوگ تھے ـ
ٹکرانے والی کار کی نمبر پلیٹ کسی اور گاڑی کی نمبر پلیٹ سے تبدیل کی گئی کا بھی معلوم هوا ہے

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.