جون کيے مہینے سے ریجنل ہائے وےکا ٹول ٹیکس مفت هو جائےگا

مائی نیچی : وازرت ٹرانسپورٹ نے اس بات کا فیصله کرلیا ہے که ان کی حکومت اپنے انتخابی وعدے کے مطابق جس میں انہوں نے ھائی وے کا ٹول مفت کرنے کا وعدھ کیا تھا اس کو پورا کرتے هوئے جون کے مہینے سے ٹول ٹکس مفت کردے گی ـ
اس منصوبے ميں 35 سکیشن آئیں گے ، بنیادی طور پر وھ ھائے وے سڑکیں جن پر دو لائین کی ٹریفک چلتی ہے ، یه کوئی 1500 کلو میٹر کا کا فاصله بنتا ہے جو که قومی ەائی وے کا ایک بٹا پانچ بنتا ہے ،
مائے ھارا سے ایجی ، وزیر ٹرانسپورٹ نے اس بات کا اعلان منگل گے روز کیا ہے ـ
ٹول فری هونے والے علاقه جات هوں گے
هوکائیدو کے اودن ھائی وےکے کچھ علاقے ، نیہونکائی تھوهوک ھائی وے ، سانین ھائی وے ، ھیگاشی کیوشو ھائی وے ، اوکیناوا ھائی وے اور دیگرـ
جون سے ان سڑکوں پر سب گاڑیاں مفت سفر کر سکیں گي ، باقی کے ھائی وے جہاں پر ای ٹی سی سے ویک اینڈ پر سستا سفر کرنے کی سهولت پچھلے سال مارچ سے دی گئی هے وھ ویسے هی جاری رهے گی ـ
وزیر مائے ھارا نے کہا ہے که ان کی حکومت انے والے بجٹ 2010 میں ٹول ٹیکس کے سارے نظام کو نئے سرے سے متعارف کروائے گی

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.