جاپان میں مذھبی انتہاپسندوں کے ھاتھوں مرنے والوں کی پندرھویں برسی منائی گئی

نیٹ سورس: ٹوکیو کے زیر زمین ریلوے ایک مذھبی گروھ نے پندرھ سال پہلے  سارین نرو گیس سے دھشت گردی کی ایک واردات کی تھی جس میں 3 افراد ھلاک اور کوئی 6300 لوگ مجروح هوئے تھے، ٹوکیو میں اس سانحے کی پندرھویں برسی منائی گئی هے ، ٹوکیو کے مرکزی علاقے ميں ایک زیر زمین ریلوے کاسمی گاسیکی اسٹیشن پرشام آٹخ بجے  عملے کے 20 افراد نے مرنے والوں کی یاد میں کچھ لمحوں کی خاموشی اختیار کی ، یه تقریباً وهی وقت تھا جب پندرھ سال پہلے ٢٠ مارچ ١٩٩٥ کو گیس بھرے پلاسٹک بیگ  ٹرین کے ڈبے میں بکھیرے گئے تھے

یه کام اوم نامی مذھب کے پیروکاروں نے کیا تھا

وزیر اعظم ھاتو یاما ، سرکاری اہلکاروں کے ساتھ متاثرین اور مرنے والوں کے احباب نے اس  برسی کی تقریب میں شرکت کی ،

پبلک سیکورٹی اجینسیوں کے مطابق  اوم شینرکیو جو که ابنے عروج کے وقت کوئی دس هزار ماننے والوں کا گروھ تھا انہوں نے اپنا نام ایلفا رکھ لیا ہے اور کوئی 1300 ممبران پر مشتمل ہے

پولیس کی ان پر نظر ہے اور یه لوگ اب نئے مریدوں کی تلاش میں هیں ، خاص طور پر نوجوان لوگ ان کا هدف هیں جن کو پندرھ سال پہلے والے واقعے کا علم کم هی هے

پولیس کے مطابق اس مذھبی گروھ نے پچھلے سال کوئی ایک سو کے قریب نئے مرید بیت کیے هیں