چالیس ساله ایٹمی پلانٹ دس سال مذید چلانے کا فیصلہ

اخبار:جاپان اٹامک انرجی کے ذرائع نے یہاں ہفتے کے روز بتایا هے که کانسائی الیکٹرک پاور کمپنی نے اپنے فکوی والے ایٹمی پاور پلانٹ میهاما نیوکلئیر پاور پلانٹ کو مزید دس سال  چالو رکھنے کا فیصله کیا هے ، دس سال مزید کام کرنے سے می هاما نیوکلئر پلانٹ جاپان کا طویل ترین کام کرنے والا ایٹمی پاور پلانٹ هو گا،فکوی کین هی میں واقع تسوروگا ایٹمی ری ایکٹر اس سال اپنے اکتالیسویں سال میں داخل هو جائے گا  جس کو ٢٠١٦ میں غیر فعال بنانے کا پروگرام ہے ، ایٹمی پاور پلانٹوں کو چالیس سے زیادھ سالوں تک استعمال کرنے کی سوچ بھی پائی جاتی هے کیونکه نئے ایٹمی پلانٹ لگانے کے کوئی منصوبے زیر غور نہیں هیں ،

2 comments for “چالیس ساله ایٹمی پلانٹ دس سال مذید چلانے کا فیصلہ

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.