پراسرار، سزائے موت کا جاپانی نظام، پریس کو دیکھنے کی اجازت

اخبار؛ ٹوکیو یهاں جمعے کے روز وزارت انصاف نے صحافیوں کی جیل میں سزائے موت کے کمروں کو دیکھنے کی اجازت دی هے ، جهاں وزیر انصاف محترمہ چیبا کے ایکو کی زیر نگرانی رپوٹروں کو ان کمروں کی متحرک اور ساکت تصویریں بنانے کی اجازت دی گئی
تیس منٹ کے اس دورے میں رپوٹروں کو پانچ کمرے دیکھائے گئے ، جن میں بٹن روم بھی شامل تھا،
جابان کا سزائے موت دنے کا عمل ہمهشہ سے ایک پراسرار چیز رهی ہے جس پر میڈیا بشمول بیرونی میڈیا بھی تنقید کرتے رہے هیں که دنیا کو اس عمل کا جائیزھ لینے کی اجازت هونی چاهیے
اس دفعه بھی یه اجازت صرف جاپانی میڈیا کو دی گئی هے غیر ملکی میڈیا کی درخواست کو واصع وجه بتائے بغیر مسترد کردیا کيا ہے
وزارت انصاف نے میڈیا کو وھ کمرھ جہاں لاش وارثین کو دی جاتی هے میڈیا کو نهیں دیکھایا، اس کے علاوھ جیل میں پھانسی گھاٹ کی لوکیشن کو میڈیا سے چھپایا گیا هے ، کیونکه اس سے سکویرٹی کے مسائیل پیدا هونے کا امکان ہے

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.