اردو فیچر فلم کا اعلان ، روپونگی ٹوکیو میں تقریب

اخبار: یهاں ٹوکیو کے مشہور علاقے روپونگی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا
روپونگی اچومے میں ایک ریسٹورینٹ میں  هونے والی اس تقریب میں پاکستان سے آئے هوئے پاکستانی اداکار تنویر جمال نے ایک فیچر فلم بنانے کا اعلان کیا هے ، ان کے مطابق اس فلم کا مرکزی خیال یه هو گا که کیسے ویسٹرن ورلڈ کو بتایا جائے که دہشت گردی اور مسلمان دو علیحدھ چیزیں هیں ،
تنویر جمال صاحب کے مطابق یه فلم اردو اور انگریزی زبانوں میں بیک وقت بنائی جائے گی.
ان کی اس فلم پر سب سے زیادھ گرم جوشی کا اظهار مولوی طاہر صاحب المعروف قادری صاحب کے ماننے والوں نے کیا،
یاد رهے که جهاد کے متعلق نظریات میں قادری لوگوں اور قادیانی لوگوں میں بڑی مماثلت پائی جاتی هے
اس لیے دہشت گردی کے متعلق اس قسم کی فلم میں جتنی اچھی مذہبی وضاحت  یه دو مسالک کرسکتے هیں اتنی  اچھی وضاحت  کسی اور مسلک میں مشکل هے
اس تقریب میں جاپان کے اردو میڈیا کے سارے هی معتبر لوگ شامل تھے ، اردو میڈیا جاپان کے معترین کے علاوھ بہت سے کاروباری حضرات بھی شامل تھے ،
مختلف سیاسی وابستگیوں کے باوجود یهاں سب لوگوں کو ایک جگه دیکھا گیا
تقریب کے دوران پکوڑے اور چکن تکے چلتے رهے تھے اور تقریب کے اختتام پر پر تکلف کھانا تھا
کھانا بہت مزے دار تھا

oct2bynasirnaka

1 comment for “اردو فیچر فلم کا اعلان ، روپونگی ٹوکیو میں تقریب

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.