جاپان عراق کو 750 ملین ڈالر کا قرضہ دے گا

ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے منگل کو عراقی وزیر اعظم نوری المالکی سے ملاقات کے دوران کہا کہ جاپان تیل کی دولت سے مالا مال ملک عراق کو تعمیر نو کے لیے 750 ملین ڈالر کا قرضہ دے گا۔

جاپانی وزارت خارجہ کے مطابق، یہ رقم آئل ریفائینریوں اور دوسرے انفراسٹرکچر  کی صفائی و بحالی اور صحت کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

کم وسائل والے جاپان نے عراق کو تعمیر نو میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کر کے اس کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کی سرگرمی سے کوشش کی ہے۔ دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت اپنی تیل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مشرق وسطی پر بری طرح انحصار کرتی ہے۔

ٹوکیو نے اپنی انفراسٹرکچر ٹیکنالوجی کو بھی فروغ دیا ہے، خصوصاً ابھرتی معیشتوں میں۔

المالکی چار دن کے لیے جاپان میں ہیں جہاں وہ جاپانی کاروباری اور حکومتی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ منگل کو انہوں نے جاپان عراق صنعتی تعاون کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.