ایواتے کے شہر کا سونامی بہت سے لوگوں کی دوڑ سے زیادہ تیز تھا: تحقیق

محققین کی ایک ٹیم نے حساب لگایا ہے کہ11 مارچ کو شمال مشرقی جاپان کو تاراج کرنے والا سونامی صوبہ ایواتے کے شہر میاکو میں 8 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے داخل ہوا، جو بیشتر لوگوں کے دوڑنے کی رفتار سے زیادہ تیز ہے۔

یہ ٹیم — جس میں جامعی تسوکوبو کا 21 سالہ طالبعلم ماساکی یامادا اور یونیورسٹی کےایک اسسٹنٹ پروفیسر شیگی ہیرو فوجینو شامل ہیں — آفت کے بعد کے مہینوں میں تاروسیتی ضلع میں واقع میاکو شہر میں آئے۔ انہیں نے ایک میٹر یا زیادہ لمبائی کی 380 چٹانیں یا بلاک ملے جو انتہائی بڑے سونامی کی وجہ سے بہہ گئے تھے، جس کی وجہ سے انہیں لہروں کی طاقت کا کچھ اندازہ ہوا۔

اس علاقے میں سونامی کی اونچائی 28 میٹر تک تھی، اور دریائے سیتائی کے قریب پڑی بےکاشت زمین میں محققین کو 2.4 میٹر اونچی، 6.5 میٹر لمبی اور 2.5 میٹر چوڑی چٹان ملی۔ گلوبل پوزیشنگ سسٹم اور مقامی لوگوں کے بیانات کی روشنی میں محققین نے حساب لگایا کہ مذکورہ چٹان دریا کے کنارے سے 500 میٹر تک پرے دھکیلی گئی۔

چٹان کے وزن اور سونامی کے مخالف اس کی سطح کے رقبے کو مدنظر رکھتے ہوئے، محققین نے سونامی کی طاقت معلوم کی، اور دوسری ساختی اشیاء کے سروے کے نتائج کو لاگو کرتے ہوئے انہوں نے سونامی کی رفتار معلوم کی جو 8 میٹر فی سیکنڈ تھی۔

1 comment for “ایواتے کے شہر کا سونامی بہت سے لوگوں کی دوڑ سے زیادہ تیز تھا: تحقیق

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.