ٹوکیو میٹروپولیٹن گورنمنٹ نے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت دس ہزار نوجوانوں کو آٹھ سالوں کے دوران بیرون ملک پڑھائی میں مدد دی جائے گی۔ یہ منصوبہ مالی سال 2012 سے شروع ہو گا اور اس کا مقصد بڑھتی ہوئی اپنے آپ پر مرکوز اور محدود طرز فکر کی اصلاح کرنا ہے۔
“باہر پڑھا کر ہم اپنے نوجوان لوگوں کو مضبوط کریں گے تاکہ وہ مستقبل کے لیڈر بن کر (ملک کی) خدمت کر سکیں،” ٹوکوی میٹروپولیٹن بورڈ آف ایجوکیشن کے ایک اہلکار نے کہا۔
پچھلے ہفتے اعلان کیے جانے والا یہ منصوبہ مالی سال 2012 سے 2020 تک نہ صرف ہائی اسکول اور یونیورسٹی کے طلبا کو باہر بھیجے گا بلکہ نوجوان ہنرمندوں کو بھی بیرون ملک بھیجے گا۔
اس منصوبے کا بڑا ستون اگلی نسل کی تربیت کا پروگرام ہے، جو میٹروپولیٹن حکومت کے زیرانتظام چلنے والے ہائی اسکولوں پر توجہ مرکوز کرے گا۔
ہائی اسکول کے نئے سال کی گرمیوں میں شروع ہونے والے اس پروگرام کے تحت، طلبا آٹھ ماہ کے اضافی اسباق لیں گے جن میں کاروباری لوگ، ایتھلیٹس، فنکار اور دوسرے مہمان اسپیکر شامل ہوں گے جو بیرون ملک رہ چکے ہیں۔ طلبا انگریزی میں مضامین لکھنا اور پریزنٹیشن دینا بھی سیکھیں گے۔
ان کا نیا سال مارچ میں ایک مہینہ بیرون ملک گزارنے کے بعد ختم ہو گا۔ طلبا موسم خزاں سے بیرون ملک ایک سال کی رہائش اختیار کریں گے تاکہ وہاں مقامی اسکولوں میں تعلیم حاصل کر سکیں۔