ایک وفاقی استغاثہ کے مطابق، جمعے کو ایک 65 سالہ جاپانی آدمی کو ڈیلٹا فلائٹ ائیر لائنز کی ٹوکیو سے ہونولولو کی پرواز کے دوران ایک خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ پر حملے کا قصور وار پایا گیا۔
سوہےئی یامانوچی جاپان ائیرلائنز کی جمعے کی پرواز سے ٹوکیو کے لیے واپس روانہ ہوا۔ نائب یو ایس اٹارنی مائکل سانگ کے مطابق، اس کا پاسپورٹ جج کی طرف سے 2500 ڈالر جرمانہ ادا کرنے کے حکم کے بعد، ادائیگی پر واپس کر دیا گیا۔
امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کیے گئے فوجداری مقدمے کے مطابق یاماموچی نے پیر کی پرواز کے دوران بزنس کلاس میں وائن کے چار گلاس پی لینے کے بعد فضائی میزبان پر ایک بار کھلے ہاتھ سے حملہ کیا اور دوسری بار مکے سے حملہ کیا تھا۔