پتا چلا ہے کہ پچھلے ویک اینڈ پر ہونے والے کالجوں کے مشترکہ داخلہ ٹیسٹوں میں امتحانی کاپیاں تقسیم کرنے میں غلطی کی وجہ سے 4500 سے زیادہ طلبا متاثر ہوئے۔
اس کے نتیجے میں پورے ملک کے 709 مراکز میں سے کوئی نو مراکز پر طلبا کے لیے جیوگرافی، ہسٹری اور سوِکس کے مضامین کا امتحانی وقت بڑھایا گیا۔ سب سے لمبی توسیع 48 منٹ کی تھی، جو شیزؤکا صوبے کے فوجی ہائی اسکول میں دی گئی، جہاں شیزؤکا یونیورسٹی کے لیے ٹیسٹ لیے جا رہے تھے۔
یہ مراکز طلبا کا امتحان دوبارہ لینے کی منصوبہ بندی نہیں کر رہے، چونکہ سوِکس کے طلبا کسی قسم کے نقصان میں نہیں رہے۔
تاہم، مرکز نے کہا کہ وہ طلبا جنہوں نے ناگاساکی صوبے کے تسوشیما ہائی اسکول میں سوِکس کا مضمون منتخب کیا، وہ دوبارہ امتحان دے سکتے ہیں، چونکہ سوِکس کی امتحانی کاپیاں جیوگرافی اور ہسٹری کی امتحانی کاپیوں کے دو منٹ بعد تک بھی تقسیم نہیں کی گئیں تھیں۔
تاہم اتوار کو ریاضی اور سائنس کے مضامین کے ٹیسٹوں میں کوئی بڑی پریشانی پیدا نہیں ہوئی۔
اوچانومیزو یونیورسٹی کے نائب صدر ہیروآکا میمی زوکا نے کہا کہ نئے امتحانی طریقوں میں کچھ پریشان کن عناصر موجود تھے تاہم اگر ممتحن ہدایت نامے کو بغور پڑھ لیتے تو مسائل سے بچا جا سکتا تھا۔
“یہ غلطیاں بہت سے امتحانی مراکز پر ہوئی ہیں، چناچہ مرکز کو امتحانی طریقوں کی جانچ پر زیادہ وقت صرف کرنا چاہیے۔”