داخلہ بند علاقے کے کنارے پر واقع گاؤں کاواؤچی نے منگل کو وہاں کے 2500 سے زائد مکینوں سے کہا کہ تابکاری کی صفائی کی بڑے پیمانے کی کوششوں کے بعد داخلہ بند علاقے کے باہر موجود اس گاؤں میں رہنا اب محفوظ ہے۔
داخلہ بند علاقے کے باہر موجود زیادہ تر گھرانوں نے کاواؤچی ٹاؤن ہال کی کوریاما شہر (جو کہ 40 کلومیٹر دو واقع ہے) منتقلی کے بعد اپنا گاؤں چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔
مئیر یوکو ایندو نے کہا کہ دفاتر، اسکول اور دوسری عوامی سہولیات اپریل سے دوبارہ شروع ہوں گی۔ دوسری جگہ انتظامی معاملات منتقل کرنے والے 9 ٹاؤن شپس میں کاواؤچی یہ اعلان کرنے والا پہلا دیہہ ہے۔
ایدانوں نے فوکوشیما میں ایک ٹیلی وژن نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو گھر واپسی کی ترغیب دیتا ہوں۔ آپ میں سے جو اب واپس جا سکتے ہیں، ضرور جائیں۔ اگر آپ ذرا پریشان ہیں تو آرام دہ محسوس کرنے تک انتظار کر سکتے ہیں۔
کاواؤچی گاؤں کا قریباً ایک تہائی حصہ داخلہ بند علاقے میں پڑتا ہے اور اس میں جانے کی اجازت نہیں۔
دسمبر میں حکومت کی طرف سے فوکوشیما پلانٹ کو محفوظ قرار دئیے جانے کے بعد سے حکومت نے رہائشیوں کو واپسی کی اجازت دینے والے متاثرہ قصبوں و دیہاتوں کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ ہدایات ان علاقوں کے لیے ہیں جہاں تابکاری کی مقدار 20 ملی سیورٹس سالانہ سے کم ہے جسے حکومت محفوظ حد گردانتی ہے، اگرچہ اس حد کو مزید کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔