گونما: پولیس نے بدھ کو کہا کہ اس نے ایک 38 سالہ شخص کو مبینہ طور پر اپنے 76 سالہ باپ کو تاکاساکی، صوبہ گونما میں مارنے پر حراست میں لیا ہے۔
پولیس تفتیش کے دوران ریوجی کیورابایاشی نامی آدمی نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ 29 جنوری کو اپنے باپ کا بالغوں والا ڈائپر بدلتے ہوئے اسے غصہ آ گیا۔ کیورابایاشی نے کہا کہ اس کا باپ بری طرح ہاتھ پاؤں مار رہا تھا جس پر اسے غصہ چڑھ گیا۔
پولیس کے مطابق کیورابایاشی کے باپ کو مکوں، ٹھڈوں اور کئی بار ٹھوکروں کا نشانہ بنایا گیا۔ کیورابایاشی نے بعد میں حملے کا اعتراف کر لیا۔