تباہ حال فوکوشیما نمبر 1 ایٹمی بجلی گھر کے گرد واقع انخلا شدہ علاقے کو مراحل پر مشتمل ایک حکومتی منصوبے کے تحت مونسپلٹی حدود کے ساتھ ساتھ پانچ زون میں تقسیم کر دیا جائے گا اور اسی کے مطابق رہائشی اپنے گھروں کو باری باری واپس آئیں گے۔
تابکاری سے صفائی، انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور تومورو، کاواؤچی کی اندرونی میونسپلٹیوں، کہ جہاں تابکاری کا درجہ کم ہے، کے مکینوں کی واپسی کو ترجیحات میں سرفہرست رکھا جائے گا۔
تاہم زیادہ تابکاری رکھنے والی میونسپلٹیوں فوتابا اور اوکوما میں تابکاری سے مکمل صفائی کا کام موخر کر دیا جائے گا، اور قلیل مدت میں صرف ایک پائلٹ پروگرام چلائے جائیں گے۔ حکومت کا منصوبہ ہے کہ پہلے مرحلے میں تمام اضلاع میں تابکاری کا درجہ 20 ملی سیورٹس یا اس سے کم کر دیا جائے۔
اوکوما اور فوتابا میونسپلٹیاں اس پرخطر علاقے کا پانچواں حصہ بناتی ہیں، اور ان کی بہت سی لوکیلٹیوں میں تابکاری کی سالانہ خوراک 50 ملی سیورٹس سے زیادہ ہے۔