کوالا لمپور: بدھ کو جاپان اولمپک کوالیفائر کے ایک ماقبل آخر گروپ میچ میں ملائیشیا کو چار صفر سے شکست دے کر لندن گیمز میں اپنی شرکت کی امیدیں برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔
کوش تاکاشی سیکیزوکا نے کہا کہ وہ کچھ مزید گول کر کے گروپ سی کے اولین درجات میں اپنا درجہ اور اولمپکس میں شرکت کا موقع بہتر بنا سکتے تھے چونکہ صرف گروپ میں جیتنے والا ہی خودبخود لندن اولمپکس کے لیے حقدار قرار پائے گا۔
میچ سے پہلے، جاپان کا شام کے ساتھ نو پوائنٹس اور ایک گول کے فرق کی وجہ سے برابر کا مقابلہ تھا۔ جاپان کی طرف سے یویا اوساکو نے ہاف ٹائم سے قبل دو صفر کا اسکور کرنا ممکن بنایا۔
گینکی ہاراگوچی نے میچ کے 55 ویں منٹ میں اسے تین صفر تک پہنچا دیا جبکہ میچ کے 60 ویں منٹ میں سائیتو نے چوتھا اور آخری گول کر کے جاپان کی فتح یقینی بنا دی۔
جاپان نے اس سے پہلے توسو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ میچ میں ملائیشیا کو دو صفر سے شکست دی تھی۔
“ملائیشیا ہمارے پہلے میچ کی نسبت اس بار زیادہ جارحانہ انداز میں کھیلا”۔