بھاگنے والے مشتبہ ڈاکو پر گولی چلانے والے دو پولیس افسران بری

بدھ کو ایک آدمی کو بھاگنے پر گولی چلا کر مارنے والے دو پولیس افسران کے کیس کا فیصلہ ان کی رہائی کی صورت میں ہونے پر مقتول کی 74 سالہ ماں نے اس پر اپنے غصے اور عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

ایک مشہور کیس میں، نارا کی ڈسٹرکٹ عدالت میں دو پولیس افسران پر مقدمہ چلا جس میں انہوں نے ایک 28 سالہ شخص سوجیتسو کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ یہ مشتبہ شخص تب یعنی ستمبر 2003 میں یاماتوکوریاما میں ایک ساتھی کے ساتھ ڈکیتی کر کے بھاگ رہا تھا۔ 2010 میں مقتول کی ماں نے عدالت کو کیس کا جائزہ لینے کی درخواست دی تھی، اور دونوں افسران پر فرد جرم عائد کی گئی۔

منگل کو اپنے فیصلے میں نارا کی ڈسٹرکٹ عدالت نے کہا کہ کسی ثبوت سے یہ بات پتا نہیں چلی کہ پولیس افسران کا ارادہ اس مشتبہ کو قتل کرنے کا تھا جسے ایک ڈکیتی کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے کے لیے کار سے باہر نکلنے کا حکم دیا گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.