جاپانی، امریکی سیاح خواتین کا ارجنٹائن میں زیادتی کا نشانہ بننے کا الزام

سالتا، ارجنٹائن: جاپان کی ایک خاتون سیاح اور ایک امریکی سیاح نے کہا ہے کہ انہیں ارجنٹائن کے سالتا صوبے میں دو الگ الگ واقعات میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں پچھلے جولائی میں دو نوجوان فرانسیسی خواتین سے زیادتی کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

ایک تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ سان فرانسسکو میں جنم لینے والی 30 سالہ خاتون نے بتایا کہ پچھلے ویک اینڈ پر سالتا شہر میں ایک نائٹ کلب کے باہر ملنے والے ایک آدمی نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اہلکار کا کہنا ہے کہ ٹوکیو سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ خاتون نے اطلاع دی ہے کہ اسے منگل کو ایک ٹور گائیڈ نے زیادتی کا نشانہ بنایا جسے اس نے ایک دیہی پارک کی سیر کے لیے محنتانے پر رکھا تھا۔ اہلکار کا کہنا ہے کہ اس کیس میں آدمی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دونوں فرانسیسی سیاح خواتین کی لاشیں سالتا کے مضافات میں پائی گئیں تھیں۔ انہیں ایک شاٹ گن سے قتل کر دیا گیا تھا۔ تین پارٹ ٹائم گائیڈ زیادتی اور قتل کے الزامات کے تحت مقدمے کا انتظار کر رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.