امیگریشن کنٹرول کے لیے وزارت انصاف کی نظر پتلیوں کی شناخت اور دوسری بائیو میٹرک شناختوں پر مرکوز

ٹوکیو: وزارت انصاف نے اس ہفتے اعلان کیا کہ امیگریشن کنٹرول کے لیے خد و خال پہچاننے والے نئے خودکار نظام کی آزمائشیں اس سال کے آخر میں شروع ہوں گی۔

یہ تجویز وزیر انصاف توشیو اوگاوا کو ماہرین کے پینل کے ساتھ ایک میٹنگ میں پیش کی گئی تھی، جس کا مقصد غیر جاپانی آنے جانے والوں کے لیے زیر استعمال فنگر پرنٹ رجسٹریشن نظام کا متبادل فراہم کرنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امیگریشن گیٹ اور فنگر پرنٹ مشین کے ذریعے پاسپورٹ کی تیز تر عمل کاری کی تجویز فنگر پرنٹ رجسٹریشن پر موجود عوامی تحفظات کے بعد سرد خانے کی نظر ہو گئی تھی۔

اس کی جگہ پینل نے درخواست کی کہ اسے خد و خال، آنکھوں کی پتلی اور انگلیوں کی رگوں کی پہچان کے خودکار نظام کی آزمائشیں کرنے کی اجازت دی جائے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ وہ اس سال سے ان نئی ٹیکنالوجیوں کو آزمائشی بنیادوں پر استعمال کرنا شروع کر رہی ہے اور 2014 تک نئے امیگریشن سسٹم کا حتمی فیصلہ کر دے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.