ٹوکیو کے اپارٹمنٹ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد مردہ پائے گئے

ٹوکیو: ایک ہی خاندان کے چار افراد ایدوگاوا، ٹوکیو میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے، جسے پولیس قتل خودکشی کا کیس گردان رہی ہے۔

پولیس نے کہا کہ 28 سالہ سایوری نوموتو، اس کا 9 سالہ بیٹا، 7 سالہ بیٹی اور نوموتو کا بڑا بھائی اپنے اپنے فٹن پر جمعے کی رات آٹھ بجے مردہ پائے گئے۔

کمرے میں کوئلہ بھی پایا گیا، اور پولیس نے کہا کہ دروازے اندرونی طرف ٹیپ لگا کر سیل کیے ہوئے تھے، جو کہ کوئلے سلگا کر کی جانیوالی خودکشیوں کی عام نشانی ہے۔

نوموتو کے اعزاء کا کہنا ہے کہ اس کے خاوند نے جنوری میں خودکشی کر لی تھی اور تب سے وہ ڈپریشن کی وجہ سے مسائل کا شکار تھی۔ وہ بے روزگار بھی تھی۔

پولیس نے کہا کہ ان کے خیال میں چاروں قریباً ایک یوم قبل ہلاک ہوئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.