ہیڈ لاک کی وجہ سے گاہک کی ہلاکت پر بار کا مینجر زیر حراست

ٹوکیو: پولیس نے جمعے کو کہا کہ انہوں نے شِنجوکو بار کے مالک کو حراست میں لیا ہے جب اس نے مبینہ طور پر ایک گاہک کے سر پر ہیڈ لاک لگا دیا، جس سے وہ راہی ملک عدم ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق، پولیس نے بدھ کی رات قریباً ساڑھے گیارہ بجے ایک ہنگامی کال وصول کی، جس میں کہا گیا تھا کہ ایک پئے ہوئے گاہک نے ایزاکایا کے مینجر کو مارا ہے اور اس وقت اسے باندھ کر رکھا گیا ہے۔ پولیس جائے وقوع کی طرف بھاگی جہاں پہنچنے پر انہیں 53 سالہ گاہک بے ہوش حالت میں پڑا ملا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں بعد میں اس کی موت کا اعلان کر دیا گیا۔

پولیس تفتیش کے دوران بار کے 57 سالہ مالک نے افسران کو بتایا کہ آدمی کو چیک پیش کیا گیا تو وہ تشدد پر اتر آیا۔ پولیس نے اس کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس نے بہت زیادہ طاقت استعمال کی اور بہت دیر تک اسے پکڑے رکھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.