توچیگی کے گستو ریستوران میں سوپ سے سوئی برآمد

اتسونومیا: اتسونومیا، صوبہ توچیگی کی پولیس نے پیر کو کہا کہ اتوار کی سہ پہر ایک گتسو ریستوران میں سوپ سے سوئی برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق، چار سینٹی میٹر لمبی سوئی ایک خاتون گاہک کے ہاتھوں برآمد ہوئی جس نے سکائی لارک گروپ کے زیر انتظام چلنے والے گتسو ریستوران کی توماتسوری شاخ کے سوپ اینڈ سیلڈ بار میں کھانا کھاتے ہوئے سوپ کو ایک پیالے میں انڈیلا۔ پولیس نے کہا ہے کہ کوئی بھی زخمی نہیں ہوا اور مزید کوئی سوئی نہیں ملی۔

پولیس اس امکان کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا کسی نے یہ سوئی جان بوجھ کر سوپ میں تو نہیں ڈالی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.