13 سالہ لڑکی کو ملازم رکھنے پر ‘سوپ لینڈ’ کا مینجر گرفتار

کوبے: پولیس نے منگل کو کہا کہ انہوں نے کوبے کے فوکوہارا ڈسٹرکٹ میں واقع ایک ‘سوپ لینڈ’ کے مینجرکو 13 سالہ لڑکی ملازم رکھنے پر گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق، ‘سوپ لینڈ’ (جو جاپان میں سیکس کلب کے لیے استعمال کی جانیوالی خوش الفاظ اصطلاحات میں سے ایک ہے) کا مینجر جسم فروشی روکنے کے قوانین کی خلاف ورزی کے جرم میں پکڑا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو پچھلے سال مئی میں کام پر لگایا گیا جب وہ جونیئر ہائی اسکول میں دوسرے درجے کی طالبہ تھی۔ پولیس کے مطابق اس نے اپنی 20 سالہ واقف کار کے شناختی کاغذات کو اپنی شناخت ظاہر کرنے کے لیے استعمال کیا۔

کامیمورا نے الزامات سے انکار کیا ہے، اور تفتیش کاروں سے کہا کہ اس نے سوچا ہی نہیں تھا کہ لڑکی نابالغ ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.