جاپان میں درجہ حرارت میں اضافہ؛ اوئیتا کے قصبے میں 30.5 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق منگل کو زیادہ دباؤ والے موسمیاتی نظام کی وجہ سے مشرقی اور مغربی جاپان میں درجہ ہائے حرارت میں اضافہ ہوا۔ ملک کے بہت سے حصوں میں پارہ پیر کے درجوں کے مقابلے میں 10 درجے اوپر چلا گیا، جبکہ پورے ملک میں 270 مقامات پر درجہ حرارت 25 درجے سینٹی گریڈ سے بڑھ گیا۔

اوئیتا کے قصبے ہیتا میں پارہ 30.5 درجے پر جا پہنچا، جبکہ فوکوکا اور کوماموتو میں 28 درجے، ناگویا میں 26 درجے اور ٹوکیو میں 25 درجے سینٹی گریڈ رہا۔ وسطی ٹوکیو اور اس کے اطراف میں بہت سے کارکنوں کو اپنی جیکٹیں ہاتھوں میں پکڑے دیکھا جا سکتا تھا۔

موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ بدھ کو درجہ حرارت قریباً 5 درجے کم رہے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.