اوکی ناوا بیس کے منصوبے پر امریکی خدشات کی وجہ سے جاپان نے اعلان ملتوی کر دیا

تین با اثر امریکی سینیٹرز نے منگل کو اوکی ناوا سے امریکی فوجی اڈوں کی منتقلی کے متوقع جاپان امریکہ منصوبے پر سوالات اٹھائے، اور ناسور بن جانے والے تنازع کو حل کرنے کی حکمت عملی اور لاگتوں پر خدشات کا اظہار کیا تھا۔

جاپان نے کہا ہے کہ وہ قانون سازوں کے ان اعتراضات کے بعد منصوبے کا اعلان ملتوی کر دے گا، تاہم اگلے ہفتے جاپانی اور امریکی سربراہان کی ملاقات سے قبل معاہدہ تیار ہو گا۔

1960 کے دو طرفہ سلامتی کے معاہدے کے تحت جاپان میں قریباً 47,000 امریکی فوجی تعینات ہیں۔

جاپان نے کہا کہ وہ منصوبے کے اعلان کوملتوی کر دے گا۔

جاپان شمالی ماریانا جزائر میں تینیان اور پاگان جزیروں پر امریکی فوج کے مراکز کی بہتری کے منصوبوں کے لیے مالی معاونت بھی فراہم کرے گا، اور دونوں اتحادی امریکہ کے زیر کنٹرول ان جزائر پر مشترکہ فوجی مشقیں منعقد کریں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.