ایٹمی بجلی گھر کے نیچے موجود فالٹ لائن فعال ہونے کا خدشہ/ تسوروگا پلانٹ کی دوبارہ فعالیت پر بے یقینی کے بادل

نیوکلیئر اینڈ انڈسٹریل سیفٹی ایجنسی (نیسا) کے ایک پینل نے رائے دی ہے کہ تسوروگا ایٹمی بجلی گھر، واقع صوبہ فوکوئی، کے نیچے واقع فالٹ لائنز فعال ہو سکتی ہے، جس کی وجہ سے یہ پلانٹ کو حکومتی معیار پر پورا نہیں اتر سکے گا جو فعال فالٹ لائنز پر ایٹمی ری ایکٹروں کی تعمیر سے روکتا ہے۔

نیسا، جو ایٹمی بجلی گھروں کی زلزلہ کے خلاف مزاحمت کی صلاحیتوں کا جائزہ لے رہا ہے، نے منگل کو جاپان اٹامک پاور کو کے پلانٹ کا معائنہ کرنے والے پینل کی سماعت کے بعد نتائج جاری کیے۔

ماہرین نے جاپان اٹامک انرجی ایجنسی کے تسوروگا میں واقع فاسٹ بریڈر ری ایکٹر مونجو؛ ہوکائیدو الیکٹرک پاور کو کے توماری ایٹمی بجلی گھر؛ ٹوکیو الیکٹرک پاور کو کے کاشیوازاکی ایٹمی بجلی گھر واقع صوبہ نی گاتا؛ اور چوگوکو الیکٹرک پاور کو کے شیمانے ایٹمی بجلی گھر واقع متسوئی کے نیچے آ کر ملنے والی فالٹ لائنز پر بھی خدشات کا اظہار کیا ہے۔

ان پلانٹس پر تفصیلی تحقیق بھی جاری ہے۔

تسوروگا پلانٹ ملک کا قدیم ترین تجارتی ایٹمی بجلی گھر ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.