پولیس نے مہلک کار حادثے کے ڈرائیور کے باپ کو متاثرین کا رابطہ نمبر دے دیا

کیوتو: نیشنل پولیس ایجنسی نے جمعرات کو کامیوکا پولیس ڈیپارٹمنٹ، صوبہ کیوتو کو سخت ڈانٹ پلائی جب ایک سینئر افسر نے پیر کے کار حادثے کا شکار ہونے والے 10 افراد کے اہلخانہ کا رابطہ نمبر 18 سالہ مشتبہ ڈرائیور کے باپ کو دے دیا۔

اس حادثے میں ایلیمنٹری اسکول کے بچوں کے ایک گروہ سے کار ٹکرانے کی وجہ سے ایک سات سالہ بچی اور ایک 26 سالہ حاملہ خاتون ہلاک ہو گئیں تھیں۔ ڈرائیور نے کہا کہ وہ اور اس کے دو ساتھی مسافر پچھلی رات موج مستی منانے کے لیے ڈرائیونگ پر نکلے ہوئے تھے اور یہ کہ اسے اسٹیئرنگ پر اونگھ آ گئی تھی۔

پولیس کے مطابق، مشتبہ کے باپ نے منگل کو کامیوکے پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا اور کہا کہ وہ نشانہ بننے والوں کے اعزاء سے معذرت کرنا چاہتا ہے۔

 

اس خبر سے ملتی جلتی دیگر خبریں

  • کوئی خبر نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جاپان میں رہنے والے تمام غیر ملکی رہائشیوں کے لیے ،ایمگریشن قوانین ، مکمل

پرانے مراسلات

Switch to our mobile site