کانتو میں 5.8 شدت کا زلزلہ؛ سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

ٹوکیو: اتوار کی رات کانتو ریجن میں 5.8 شدت کا ایک زلزلہ آیا جس نے چیبا، ٹوکیو، کاناگاوا، سائیتاما، توچیگی، ایباراکی اور گونما صوبوں کو ہلا ڈالا۔

جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلہ رات سات بجکر اٹھائیس منٹ پر آیا۔ اس کا مرکز شمال مشرقی چیبا میں 50 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

چیبا میں 4 جبکہ ٹوکیو کے 23 وارڈز میں 3 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔

سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور فوری طور پر نقصانات یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاعات نہیں تھیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.